ابنا: ایرانی عوام میں پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سےعشق ومحبت کا یہ عالم یہ ہے کہ دوملین چارلاکھ اکاون ہزار سات سوستر ایرانیوں نےاپنا نام پیغمبراکرم (ص) کےاسم مبارک پررکھا ہے۔جبکہ بہت سےایرانیوں نےآپ کےالقاب کواپنےلئے باعث زینت قراردیاہے چنانچہ چارلاکھ دوہزار آٹھ سو سولہ ایرانیوں نے اپنا نام مصطفی، ایک لاکھ اٹھانوےہزارچارسواکانوے افراد نےاپنانام امین، اوربہترہزار چھ سوبائیس ایرانیوں نےاپنانام یاسین رکھاہے۔
چنانچہ حضرت علی ابن موسی الرضاعلیہ السلام کےاسم مبارک کوایک ملین سےزیادہ ایرانیوں نےاپنےلئےزينت بنایاہے اس میں ایک ملین تئیس ہزارچارسوچوراسی ایرانیوں نےاپنانام رضا رکھا ہے جبکہ دس لاکھ سےزیادہ ایرانیوں کانام امام حسن (ع) کےنام نامی پر ہےاورتین لاکھ چھیاسٹھ ہزار سےزيادہ ایرانیوں نےاپنےناموں کوامام حسن کےالقاب سےزینت دی ہے۔
........
/169